ملوثین کو پی ایس اے تحت جیل ۔ایکس پر پوسٹ کرنے والے ایم ایل اے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی
سرینگر//جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں نشان توڑنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے درگاہ اور مسلم کمیونٹی کے جذبات کی سنگین توہین قرار دیا۔انہوں نے کہا جو لوگ اس میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف PSAلگایا جائے جبکہ ٹویٹ کرنے والے ایم ایل کے خلاف کیس درج کی جائے ۔انہوں نے کہا ورنہ میں بھوک ہڑتال شروع کروں گی۔۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ، ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ کے احاطے کے اندر ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا، “جب سے میں چیر پرسن بنی تب سے میں یہ سب سہہ رہی ہوں وہ میں جانتی ہوں۔انہوں نے کہا جن لوگوں نے یہ آج کی حرکت کی ہے وہ دہشت گردوں سے کم نہیں ہیں۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی، وزیر داخلہ امیت شاہ جی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور گرفتار کیا جائے ان کے خلاف پی ایس اے لگنا چاہے ہے” اس نے اس عمل کو ذاتی صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ ایسا تھا جیسے میرے دل پر زخم لگ ہے جب میں نے نشان کو تباہ ہوتے دیکھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ افراتفری کو سیاسی کارکنوں اور ان کے حامیوں نے جان بوجھ کر تیار کیا تھا۔ اندرابی نے کہا، “میں نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کی پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔ تمام ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، بشمول ایم ایل اے جس کے ٹویٹ نے آگ میں تیل ڈالا،” اندرابی نے کہا۔اپنے موقف کی توثیق کرتے ہوئے، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کی حضرت بل کی تزئین و آرائش کا مقصد اس کے تقدس اور عوامی اعتماد کو بڑھانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ایسی شرمناک حرکتوں کو اپنی کوششوں کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ درگاہ عبادت اور احترام کی جگہیں ہیں اور یہاں کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”










