مغل روڑ سمیت دیگر اہم شاہرائوں پر بھی ٹریفک کی بحالی ممکن نہ ہو سکی ،حکام اور مشینر ی کام میں مصروف
سرینگر/ سی این آئی // ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال اور بدھ کو ہوئی تازہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائٹنڈگ کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر دسویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاںدرماندہ ہے جبکہ حکام کی جانب سے شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ ادھر مغل شاہراہ سمیت دیگر اہم سڑکیں بھی مسلسل بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میںوادی کا زمینی رابطہ بیرون ریاستوں سے مکمل طو رپر منقطع ہے ۔ شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر درماندہ مسافر بھی پریشان ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں جاری خراب موسمی صورتحال کے باعث سرینگر جموں شاہراہ مسلسل دسویں روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں جو گذشتہ کئی روز سے دونوں جانب درماندہ ہیں ۔ حکام کے مطابق چھوٹی گاڑیاں اور دیگر مسافر گاڑیاں گزشتہ دس دنوں سے شاہراہ پر درماندہ ہے۔ شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل دسویں روز بھی منقطع رہا ۔نمائندے نے بتایا کہ شاہراہ پر پساں گرآنے اور چٹانیں سرکنے کی وجہ سے ٹریفک ناقابل آمدورفت ہے اور ٹریفک کی آواجاہی کیلئے فی الحال بند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ہوئی بھاری بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ پر رام بن اور دیگر جگہوں پر بھاری بھرکم چھٹانیں کھسک کر شاہرہ پر گرآئی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر سڑک دھنس گئی ہے اور موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اس کی فوری مرمت ممکن نہ ہوسکی ۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے متعلقہ ادارے دن رات کام پر لگے ہیںتاہم بار بار پسیاں گرآنے کے نتیجے میں کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ ادھر دس روز سے مسلسل سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مہنگائی نے غریب عوام کی نیندیں حرام کردی ہے ۔ ضروریات زندگی مہنگے داموں فروخت ہونے سے وادی کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔










