بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے

موسلادار بارشیں اور موسمیاتی پیشگوئی :تمام محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا

لوگوں کو گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر/ سی این آئی // موسلادار بارشوں اور موسمیاتی پیشگوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ کنٹرول روم فعال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی اور بجلی جیسی ضروری خدمات کی بحالی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وسیع حصوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے درمیان ہائی الرٹ رہیں۔انہوں نے موسم کی پیشنگوئی کے درمیان لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے جس میں 27 اگست تک بادل پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات کے ساتھ درمیانے سے شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کے دفتر نے کہا کہ عمر عبداللہ نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ شدید بارشوں کی وجہ سے کئی رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، ندیاں اور نالے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا ’’کنٹرول روم فعال ہیں اور سی ایم آفس محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی اور بجلی جیسی ضروری خدمات کی بحالی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ‘‘ خیال رہے کہ موسلا دار بارش نے جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں کو رات بھر تباہ کردیا، کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر ایک اہم پل کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔