سری نگر//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے مختلف فریقین کے ساتھ روابط کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ان روابط کا مقصد ایک دیرینہ ضرورت کو پورا کرنا ہے جس کے تحت قومی و ریاستی جماعتوں کے صدور کو اَپنے تجاویز اور تحفظات کمیشن کے ساتھ براہ راست اِشتراک کرنے کا موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ اَقدام تمام شراکت داروںکے ساتھ موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق اِنتخابی عمل کو مزید مستحکم کرنے کے کمیشن کے وسیع تر وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔اِس سے قبل کمیشن کی جانب سے کُل 4,719 آل پارٹی میٹنگیں منعقد کی جا چکی ہیں جن میں چیف الیکٹورل اَفسران(سی اِی او) کی 40، ضلعی الیکشن اَفسران( ڈِی اِی او) کی 800 اور اِنتخابی رجسٹریشن اَفسران( اِی آر او) کی 3,879 میٹنگیں شامل ہیںجن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 28,000 سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔










