قوم کی خدمت میں ہمارا رہنما منتر ہمیشہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس’‘‘رہا ہے/ وزیر اعظم مودی
سرینگر // اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اقتدار کی خواہش رکھنے والے صرف اور صرف اپنے خاندانوں کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جب کہ ان کی حکومت جامع ترقی کے موضوع پر کام کرتی ہے۔سی این آئی کے مطابق 3380کروڑ روپے کے 44 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا کہ قوم کی خدمت میں ہمارا رہنما منتر ہمیشہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس’‘‘رہا ہے۔ اس جذبے کے ساتھ، ہم ہر شہری کی بہتری کے لیے آگے بڑھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، جو لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں وہ دن رات سیاسی کھیل کھیلتے ہیں، جو قومی مفاد سے نہیں بلکہ خاندان کی بنیاد پر حمایت اور خاندان پر مرکوز ترقی پر اکتفا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقے میں کہا’’جو لوگ دن رات کھیل کھیلتے ہیں صرف اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے، ان کا اصول ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ آج، ہم ان کے خیالات کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں‘‘۔ ترقی میں خطے کے تعاون پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے تبصرہ کیا’’آج کاشی پوروانچل کی ترقی کا رتھ کھینچ رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’آج، ہندوستان ترقی اور وراثت دونوں کے ساتھ ایک ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا کاشی اس کے لیے بہترین نمونہ بن رہا ہے،” انہوں نے کہا، “ہندوستان کی روح اپنے تنوع میں رہتی ہے اور کاشی اس کی سب سے خوبصورت تصویر ہے۔‘‘ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’اس حقیقت پر بھی بہت زور دیا گیا ہے کہ کاشی کے نوجوانوں کو ہندوستان میں ترقی کے مسلسل مواقع ملنے چاہئیں اور اب ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ 2036 میں ہندوستان میں اولمپکس کا انعقاد ہو‘‘۔










