بھارت کی دفاعی ساز و سامان کی سالانہ پیداوار تین لاکھ کروڑ روپے تک ہے

2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے طویل مدتی اہداف پر ہماری توجہ مرکوز ۔ وزیر دفاع

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دفاعی ساز و سامان کی سالانہ پیداوار تین لاکھ کروڑ روپے تک ہے۔دفاعی ساز و سامان کی پیداوار کے شعبے میں کیے گئے اہم اقدامات کو اْجاگر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزارتِ دفاع نے فوج کی تینوں شاخوں کے لیے500 سے زیادہ دفاعی ساز و سامان پر مشتمل 5 فہرست کو ملک میں ہی تیار کرنے کو نوٹیفائی کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ یہ 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے طویل مدتی اہداف پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالکے دوران ملک میں ایرو انجن اور گیس ٹربائن جیسے اعلیٰ قسم کا نظام تیار کرنے کا ارادہرکھتی ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سال 2028-29 تک دفاعی ساز و سامان کی سالانہ پیداوار تین لاکھ کروڑ روپے تک ، جبکہ دفاعی ساز و سامان کیبرآمدات کے 50 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ راجناتھ سنگھ کل نئی دلّی میںایک نجی میڈیا ادارے کے ذریعے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے طویل مدتی اہداف پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالکے دوران ملک میں ایرو انجن اور گیس ٹربائن جیسے اعلیٰ قسم کا نظام تیار کرنے کا ارادہرکھتی ہے۔دفاعی ساز و سامان کی پیداوار کے شعبے میں کیے گئے اہم اقدامات کو اْجاگر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزارتِ دفاع نے فوج کی تینوں شاخوں کے لیے500 سے زیادہ دفاعی ساز و سامان پر مشتمل 5 فہرست کو ملک میں ہی تیار کرنے کو نوٹیفائی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی ساز و سامان کی 4 دیگر فہرست کو بھی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔ اس میں سرکاری سیکٹر کی دفاعی یونٹوں کے لیے 4 ہزار 600 سے زیادہ چیزیں شامل ہیں۔ اس کا مقصد بھارتی فوجی اہلکاروں کے ذریعے ملک میں ہی تیار کیے گئے اسلحے اورپلیٹ فارم کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بجٹ2024-25 میں وزارت دفاع کیلئے چھ لاکھ 21 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، جو کہتمام وزارتوں میں سب سے زیادہ ہے۔