kajriwal

مجھے اپنی شکست تسلیم ، لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں

ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں،عوام کی خدمت جاری رکھیں گے/ کیجروال

سرینگر// دہلی انتخابات میں اپنی شکست کو قبول کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی کے لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کنوئنر اروند کیجریوال نے دہلی انتخابات کے نتائج آنے کے ساتھ ہی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا ’’ میں بی جے پی کو اس کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اب ہم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور سماج کو جس کی ضرورت ہو گی اس کیلئے کام آئیں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار کیلئے سیاست میں نہیں آئے تھے، ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ہم عوام کی خوشی اور غم میں ساتھ دیں گے۔بتادیں کہ دہلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ یہی نہیں جنگ پورہ سے بھی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے امیدوار اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بھی شکست ہوئی ہے۔ نئی دہلی اور جنگ پورہ کی سیٹییں وی آئی پی سیٹیں تھی۔اگر نئی دہلی سیٹ کی بات کریں تو اروند کیجریوال سال 2013 سے اس سیٹ پر قابض تھے۔ انہوں نے کانگریس کی سینئر لیڈر اور اس وقت کی وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو شکست دے کر دہلی میں عام آدمی پارٹی کی دہائی طویل حکمرانی کا آغاز کیا تھا۔