nirmala sitaraman

رواں مالی سال کا بجٹ ’’عوام کے ذریعہ اور عوام کیلئے ‘‘ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی معیشت نے گزشتہ 10 سالوں میں ایک گہری تبدیلی دیکھی گئی :وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن

سرینگر // رواں مالی سال کے بجٹ کو ’’عوام کے ذریعہ اور عوام کیلئے ‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹیکسوں میں کمی کے خیال کے پیچھے پوری طرح سے تھے لیکن بیوروکریٹس کو قائل کرنے میں وقت لگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی معیشت نے گزشتہ 10 سالوں میں ایک گہری تبدیلی دیکھی ہے اور کہا کہ ہماری حکومت کیلئے سماجی انصاف ایک موثر اور ضروری طرز حکمرانی کا نمونہ ہے جس میں تمام اہل افراد کا احاطہ کرنا سماجی انصاف کی حقیقی اور جامع کامیابی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے بعد خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹر ویو میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے ابراہم لنکن کی فریز سے شروعات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بجٹ ’’بائی دی پیپل اور فار دی پیپل ‘‘(یعنی عوام کے ذریعہ اور عوام کیلئے ) ہیں اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹیکسوں میں کمی کے خیال کے پیچھے پوری طرح سے تھے لیکن بیوروکریٹس کو قائل کرنے میں وقت لگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متوسط طبقے کی آواز سنی ہے جو ایماندار ٹیکس دہندگان ہونے کے باوجود اپنی خواہشات پر پورا نہ اترنے کی شکایت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی معیشت نے گزشتہ 10 سالوں میں ایک گہری تبدیلی دیکھی ہے جب حکومت نے کئی عوام نواز اصلاحات کیں جو کہ ڈھانچہ جاتی تھیں۔انہوں نے کہا ’’ سال 2014 میں ملک کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، حکومت نے ان چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیں، عوام کے حق میں اصلاحات کی گئیں، ملازمتوں اور کاروبار کیلئے حالات مرتب کیے گئے، ترقی کے ثمرات بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچنا شروع ہوئے، ملک کو نئے مقصد اور امید کے ساتھ نیا شعور ملا‘‘۔ سیتارامن نے ابتدائی ریمارکس میں کہا کہ تیسری مدت میں، حکومت نے اپنے منتر کو مضبوط کیا اور ہمارے ترقیاتی فلسفے میں شمولیت کے تمام عناصر کا احاطہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی اعلیٰ خواہشات، حال پر فخر اور اپنے روشن مستقبل پر امید اور اعتماد ہے۔ہمہ گیر ترقی اور نمو، ترقی کیلئے ہمارے انسانی نقطہ نظر نے گائوں کی سطح تک فراہمی کے پہلے کے نقطہ نظر سے ہٹ کر ترقیاتی پروگراموں نے ہر گھر اور فرد کو سب کے لیے مکان، ہر گھر جل، سب کے لیے بجلی، کھانا پکانے کی گیس کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ بینک اکائونٹس اور مالیاتی خدمات سب کیلئے ریکارڈ وقت میں یقینی بنائے گئے۔ 80 کروڑ لوگوں کیلئے مفت راشن کے ذریعے کھانے کی پریشانیوں کو دور کیا گیا، ان داتا کی پیداوار کے لیے ایم ایس پی میں وقتاً فوقتاً اضافہ کیا جاتا ہے، بنیادی ضروریات کی فراہمی سے دیہی علاقوں میں حقیقی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ترقی کی سمت کام کر رہی ہے جو ہمہ جہت اور ہر سطح پر تمام ذاتوں اور لوگوں کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے لیے، سماجی انصاف ایک موثر اور ضروری طرز حکمرانی کا نمونہ ہے جس میں تمام اہل افراد کا احاطہ کرنا سماجی انصاف کی حقیقی اور جامع کامیابی ہے، یہ عمل میں سیکولرازم ہے، بدعنوانی کو کم کرتا ہے، اقربا پروری کو روکتا ہے۔ شفافیت اور یقین دہانی ہے جس سے فائدہ ہوتا ہے۔ ہم نظامی عدم مساوات کو دور کر رہے ہیں جنہوں نے ہمارے معاشرے کو دوچار کر رکھا ہے، ہماری توجہ نتائج پر ہے نہ کہ اخراجات پر تاکہ سماجی و اقتصادی تبدیلی حاصل ہو۔