ستیش شرما نے 38 ویں قومی کھیلوں کیلئے جموں و کشمیر کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ستیش شرما نے 38 ویں قومی کھیلوں کیلئے جموں و کشمیر کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں // وزیر برائے ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگ مسٹر ستیش شرما نے آج کے کے ہکو سٹیڈیم جموں میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران 38 ویں قومی کھیلوں میں حصہ لینے والے جموں و کشمیر کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گُل کے علاوہ مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے جنرل سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ جے اینڈ کے کا دستہ جس میں 108 کھلاڑی ( 87 مرد اور 21 خواتین ایتھلیٹ ) شامل ہیں 28 جنوری سے 14 فروری 2025 تک اترا کھنڈ میں ہانے والے قومی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ستیش شرما نے کھلاڑیوں کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیر نے قوم کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا اور کھیلوں کو ہنر اور ترقی کیلئے ایک متحرک راستے کے طور پر اجاگر کیا ۔ سیکرٹری سپورٹس کونسل نے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کی مقامی صلاحیتوں کی پرورش اور ان کی کامیابی کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے عزم کی توثیق کی ۔