کیڈٹس کی توانائی اور جوش اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے اور ہوگا/ راجناتھ سنگھ
سرینگر// این سی سی کیڈٹس پر وزیر اعظم مودی کے وکست بھارت‘‘ خواب میں حصہ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سال 2047تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے ہم پُر عزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹس کی توانائی اور جوش اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے اور ہوگا۔سی این آئی کے مطابق دہلی چھاؤنی میں جاری یوم جمہوریہ نیشنل کیڈٹ کارپس کیمپ کے دورے کے دوران کیڈٹس اور افسران کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی این سی سی کے سابق کیڈٹ ہیں اور انہوں نے ’’وکست بھارت ‘‘کا ویژن دیا ہے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کیڈٹس سے کہا کہ وہسال2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے اپنے خواب میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ این سی سی کیڈٹس میں ہندوستان کی تصویر دیکھتے ہیں۔سالانہ تقریب میں 917 گرل کیڈٹس کی شرکت بھی دیکھی جا رہی ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔این سی سی کیمپ میں کیڈٹس کے اتحاد اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’’’ہندوستان میں بہت سے جسم ہیں لیکن ایک روح، بہت سی شاخیں لیکن ایک جڑ، بہت سی کرنیں لیکن ایک روشنی۔ ‘‘ اپنے خطاب میں، مرکزی وزیر نے یہ بھی یاد کیا کہ سیاست میں آنے سے پہلے، وہ خود ’’ایک طالب علم، این سی سی کے کیڈٹ، اور فزکس کے استاد ‘‘تھے۔کیڈٹس کی توانائی اور جوش اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے اور ہوگا۔ سنگھ نے مزید کہا کہ این سی سی نوجوانوں کی قیادت کے معیار اور نظم و ضبط میں شامل ہے۔










