اس سال بھارت سے 1,75,025 عازمین حج مقدس زیارت کیلئے جائیں گے

بھارت اور سعودی عرب کے مابین معاہدے کو حتمی شکل ، وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم

سرینگر// سعودی عرب نے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سال کے حج معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد ہندوستان کے ساتھ مقدس شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے سے اعزاز حاصل ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور سعودی عرب نے اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت اس سال ہندوستان سے 1,75,025 مسلم عازمین حج مقدس زیارت کے لیے جائیں گے۔ اس معاہدے پر حال ہی میں اقلیتی امور کے وزیر کرین رججو اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔حج 2025 کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدہ ہندوستانی عقیدت مندوں کیلئے یاترا کی وسیع شکل کی وضاحت کرتا ہے جس کے مطابق ہندوستان کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا’’’میں اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو ہندوستان کے عازمین حج کیلئے ایک شاندار خبر ہے۔ ہماری حکومت عقیدت مندوں کیلئے سفر کے بہتر تجربات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔اپنے ردعمل میں، سعودی عرب کے وزیر الربیعہ نے مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حج کے سفر کو بڑھانے کیلئے مثالی عزم کا اظہار کیا۔سعودی عرب کی بادشاہت اس مقدس شراکت کو مضبوط کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ دو مقدس مساجد میں ہندوستان اور دنیا بھر کے زائرین کی خدمت کرنا، تمام مسلمانوں کے روحانی سفر کو تقویت دینے کے لیے ہمارے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔