یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں/ راجناتھ سنگھ
سرینگر // اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو ہر سہولیات لیس کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق جے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملک کو چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کی سہولیات سے لیس کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی جو تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے ملک کے فول پروف سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ٹیم ورک کی بہترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا، اور زور دے کر کہا کہ ’’اگر کبھی لڑنے کی ضرورت پڑے تو مسلح افواج کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہوگا ‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ جہاں مسلح افواج قوم کو ہر قسم کے خطرات سے بچا رہی ہیں وہیں سائنسدان، انجینئرز، سول افسران اور دیگر ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا۔ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے قوم کو چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لیس کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے جو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔تاہم، انہوں نے کہا کہ جہاں وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے، وہیں ملک کے شاندار ماضی سے جڑے رہنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔سنگھ نے کہا، ’’مقصد ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہے، جو اس کی ثقافت اور روایات میں جڑا ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں کو ہندوستان کی تاریخ پڑھنی چاہئے اور ہر میدان میں اس کی کامیابیاں تاریخ میں موجود ہیں۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اس کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک غیر ملکی سرزمین سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور وہ اسے دہشت گردی کو ہوا دینے اور بھارت مخالف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو سخت وارننگ بھی دی کہ وہ اس پار جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچنگ پیڈ ختم کرے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان کو دہشت گردوں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ اسٹرائیک کی بھی یاد دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے۔










