Upendra Devdee

مسلح افواج کی تینوں خدمات قوم کے ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار

ملک کی سرحدوںکی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا/ جنرل اوپیندر دیودی

سرینگر // مسلح افواج کی تینوں خدمات قوم کے ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی نے کہاکہ ہماری افواج انتہائی پیشہ ور ہے اور ان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔ اسی دوران انہوں نے ایک مرتبہ پھر دو ٹوک الفاظ میںکہا کہ سرحدوںکی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششیں لگاتار ہورہی ہے تاہم فوج موثر کارروائی کررہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پونے میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج انتہائی پیشہ ور ہے اور ان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو سابق فوجیوں اور ان کی بے مثال ہمت کا نتیجہ ہے۔ جنرل دیودی نے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین اور اعلیٰ پیشہ ور افواج میں ہوتا ہے۔ یہ شناخت (افواج کی) آپ کی قربانیوں، بے مثال ہمت اور محنت کا نتیجہ ہے۔ اس سے متاثر ہو کر مسلح افواج کی تینوں خدمات ہیں۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ مسلح افواج کے سابق فوجی مختلف شعبوں میں قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اسی دوران انہوں نے بتایا کہ کوئی ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن دراندازوں کو اس طرف دھکیل دیتا ہے ہماری فوج ان کے خلاف وادی میں موثر کارروائیاں انجام دی رہی ہے۔فوجی چیف نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی سرحد پرجنگجوئوں کی سرگرمیوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے سے فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سیدھے طور پر پاکستان کا نام نہیں لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا، ’’ ہماری مغربی سرحد سے جڑا ہوا ملک شدت پسندتنظیموں کی حمایت کر رہا ہے۔ ہم انہیں کرارا جواب دے رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ فوج مشرقی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ مشرقی سیکٹر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نئے ہدایات کی پیروی کی جا رہی ہے‘‘۔