جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا/ وزیر ستیش شرما
سرینگر// جموں وکشمیر کے وزیر امورصارفین و عوامی تقسیم کاری ستیش شرما نے بدھ کو کہا کہ راشن کوٹہ اور 12 گیس سلنڈروں میں اضافہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوفنے کہا کہ موسم سرما کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی ایک ترجیح ہے اور وزیراعلی عمر عبداللہ نے خود نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم مودی خود ریاست کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی بحالی کے بعد دیگر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔وزیر نے گزشتہ 11 سالوں میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کیلئے 11 ماہ کا وقت مانگا۔ موسم سرما کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں افسران کافی ذہین ہیں، لیکن کچھ کمی ہیں، جنہیں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامات، جیسے ضروری اشیاء کی ڈمپنگ، جگہ جگہ پر رکھی گئی ہے۔ لیکن، ہمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔










