جموںوکشمیر جمعیت ہمدانی ہمدانیہ کا اظہار افسوس ،عالم انسانیت اور یواین اوسے اقدام اٹھانے کی اپیل
سرینگر / /پوری عالم دنیا مشرق وسطی ٰ برصغیر میں آج مساجد ،زیارت گاہوں اورخانقاہوں میں اسرائیلی جارحیت ،فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی ،جنگی جرائم کے خلافزبردست احتجاج کیا گیا جبکہ جموں ولداخ اور وادی کشمیر میں بھی مذمتی اجلاس س منعقد کئے گئے اورنماز جمعہ کے موقعہ پر علمائے کرام وائمہ مساجد نے اسرائیل کی مسلسل اسلام دشمن کاروائیوں کے خلاف زبردست غم وغصہ کا اظہار کیا ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق جمعیت اہل سنٹ والجماعت اور دیگرملی تنظیموں کے سربراہوں اور شخصیات نے نماز جمعہ پر اسرائیل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔جمعیت کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خانقاہ پانپور اورخانقاہ معلی سرینگرمیں اسرائیل کی ہٹلر طرز سازی اور فرعونی طرح طرز پر بربریت پر افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے اسرائیل کی مسلسل بمباریوں نے اب تک ایک لاکھ زکمی 50ہزار شہیر اور14لاکھ افراد کو بے گھر کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جائیدادیں زمین بوس بشمول گھر ،اسکول ،اسپتال اور مساجد کو تہس نہس کردیاگیا ہے ۔انہوں نے اقوام عالم خصوصاً عالم انسانیت کے ساتھ ساتھ (یواین او)سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جارحیت جن سے فلسطینی عوام اوع لبنان کے افراد کسمپرسی کی حالت تک پہنچ چکے ہیں کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔انہوں نے مملکت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف صف آراء ہوں تاکہ زمین پر سے اسرائیل کا نام ونشان مٹ سکے۔










