1.30 کروڑ کی الیکٹرک کار متعارف

نئی دہلی : کیا انڈیا نے تہوار کے موسم میں اپنے صارفین کے لیے نئی الیکٹرک کار ’’کیا ای وی 9 ‘‘ متعارف کی ہے۔ یہ گاڑی ایک مکمل چارج میں561کلومیٹر تک سفرکرسکتی ہے۔ 350 کلو واٹ ڈی سی فاسٹ چارجرکی مدد سے یہ گاڑی صرف 24 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جائے گی۔ یہ کار0 سے 100 کی رفتار کو تیز کرنے میں صرف 5.3 سیکنڈ لیتی ہے۔ اس الیکٹرک کار میں نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل کی 2.0 فیچرکا فائدہ ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اس گاڑی کو اپنے فون سے ان لاک کر سکیں گے۔ 20 سے زیادہ حفاظتی خصوصیات کے ساتھ متعارفکی گئی اس الیکٹرک ایس یو وی کارکی حفاظتی درجہ بندی میں، اس گاڑی کو اے این سی اے پی اور یورو این سی اے پی کریش ٹیسٹنگ میں 5 اسٹار سیفٹی ریٹنگ ملی ہے۔اس کارکی قیمت 1کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے (ایکس شو روم) مقررکی ہے۔ اس قیمت پر اس گاڑی کا جی ٹی لائن ویرینٹ ملے گا۔اس کروڑہا روپئے کی کار کے تعلق سے جو مزید تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں ان میں خاص کر عصری ہر ٹکنالوجی کا اس کار کاحصہ بنایا گیا ہے ۔