کٹھوعہ// ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرکٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے آج ریٹرننگ افسروں (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں اَسمبلی اِنتخابات۔ 2024 سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راکیش منہاس نے اِنتخابی نوٹیفکیشن کے اجرأ سے شروع ہونے والے ضروری اِنتخابی طریقۂ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کاغذاتِ نامزدگی، جانچ پڑتال، اُمیدواروں کی دستبرداری اور نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شروع ہوا۔ اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کی طرف سے مقرر کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور آر او ہینڈ بک میں بیان کردہ طریقہ کار پر عمل کرنے اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری باقاعدگی سے جاری کردہ ایڈوائزری کی اہمیت پر زور دیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نامزد افسران پر زور دیا کہ تمام ضروری اَقدامات بشمول آراو اور اے آر او دفاتر کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے اَنتخابی عمل کی شائستگی اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اِنتخابی طریقہ کار کی تفہیم کو بڑھانے کے لئے، نامزدگی کے مکمل عمل کی ایک فرضی مشق کی گئی جس میں افسران کو تجربہ فراہم کیا گیا اور آنے والے انتخابات کے لئے ان کی تیاریوں کو تقویت ملی۔
کشمیری صوفیانہ موسیقی کو یونیسکو ثقافتی ورثہ قرار دلانے کی وکالت
ڈیجیٹل انڈیا نے دنیا میں بھارت کی نئی شناخت قائم کی// وزیر اعظم نریندر مودی
جموں و کشمیر میں ہر 2میں سے ایک شہری خاتون موٹاپے کا شکار
یاترا سے قبل جموں،سرینگر شاہراہ پر 3.5 کلومیٹر طویل جنوبی ٹنل مکمل
وادی کے اسکولوں میں 6 جولائی سے 14 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
سپریم کورٹ کی تشویش کے بعد ہائی کورٹ متحرک
فوجی سربراہ جنرل دھیراج سیٹھ نے “’وجے‘ ویژن کا اعلان کردیا
100 ڈگری کالجوں میں 100 سے بھی کم داخلے، اندراج کا بحران سنگین
سکینہ اِیتو نے کشمیر کے پانچ اسمبلی حلقوں کے ترقیاتی مسائل کا جائزہ لیا
لیفٹیننٹ گورنر نے این ایچ ۔44 پر رامسو کے قریب 810 میٹر طویل وایاڈکٹ اور ڈگڈول سے پنتھیال کو










