سرینگر// ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر (DE&CC) سری نگر نے جموں وکشمیر سے ملازمت کے متلاشیوں کو ’’آوسر سکیم‘‘کے تحت ضلعی انتظامیہ سری نگر کے تعاون سے موقع پر نوکری کی پیشکش کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔یہ پروگرام امر سنگھ کالج سری نگر میں 2 جولائی 2024 کو صبح 11:00 بجے سے منعقدہوگا۔امیدوار صحت، مارکیٹنگ، بینکنگ، مینوفیکچرنگ، تعلیمی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، گرین انرجی، اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔کل 600 آسامیاں دستیاب ہیں، اور رجسٹرڈ امیدواروں کو نامور نجی کمپنیوں میں اسامیاں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔امیدواروں کو جاب فیئر میں شامل ہونے سے پہلے خود کو رجسٹر کرنا ہوگانیز اپنے آپ کو محکمہ محنت اور روزگار کے ساتھ https;//www.jakemp.nic.in/ پر رجسٹر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔










