اودھمپور//اے آر او مائیگرنٹس اودھمپور کے دفتر میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اننت ناگ ۔راجوری، بارہمولہ اور سری نگر پارلیمانی حلقوں کے سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ پارلیمانی اِنتخابات۔ 2024 ء میں کشمیری مائیگرنٹ کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی نمائندوں نے اِنتخابات میں عوام کی شرکت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اے آر او نے وفود کی بات کوبغور سنا اور یقین دِلایا کہ ایم سی سی اور الیکشن کمیشن کی دیگر تمام ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ایسی تمام تجاویز کا خیال رکھا جائے گا۔اِس موقعہ پر سیاسی نمائندگان کو فارم ایم اور فارم 12 سی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور تمام شرکأ پر زور دیا گیا کہ وہ ان فارموں کا بروقت زیادہ سے زیادہ اِستعمال کریں تاکہ پولنگ سٹیشن پر ضروری انتظامات کئے جاسکیں۔
ہرمز کھلا ہے اور ایران کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں: سینٹ کام
ہمارے پاس طویل مدتی جنگ کیلئے اسلحہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران
ایرانی انٹلیجنس کی جرمنی میں امریکی فوجی اڈہ پر نظریں
یورپی یونین لبنان میں یو این امن اہلکاروں کی تعیناتی کا حمایتی : کایاکالاس
امریکہ ۔ ایران جنگ :پہلی بارغیر ملکی فضائی کمپنی کی سرگرمیاں ِ
میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 10 ہلاک
امن کا نوبل انعام جنوبی افریقہ کی خاتون کے نام
حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
1945 کے بعد پہلی امریکی فوجی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ
امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر بڑے حملے کا امکان، پنٹگان کا تیاری کا حکم










