BLOs imparted Training about electoral process at different assembly segments of Kupwara

بل ایل اوز کوکپواڑہ کے مختلف اسمبلی حلقوں میں اِنتخابی عمل کے بارے میں تربیت دی گئی

کپواڑہ//آئندہ لوک سبھا اِنتخابات سے سے پہلے ضلع کپواڑہ کے مختلف اسمبلی حلقوں کے مخصوص مقامات پر آج تربیتی سیشن منعقد کئے گئے تاکہ سپروائزروں اور بوتھ لیول افسروں (بی ایل اوز) کو انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) مشینوں کو مہارت سے سنبھالنے کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔دورانِ تربیت بی ایل اوز پر زور دیا گیا کہ وہ ووٹر لسٹوں کو اَپ ڈیٹ کرنے اور اُنہیں صحت مند اور غلطیوں سے پاک بنانے پر زور دیا گیا۔ اِس کے علاوہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوان، خواتین، بزرگ شہری بالخصوص 80 برس سے زائد عمر کے افراد، معذور افراد، خواجہ سرااور معاشرے کے دیگر کمزور طبقوں کو اس فہرست سے باہر نہ رکھا جائے۔اِس موقعہ پر شرکأکو اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی مشینوں کے کام کاج کے بارے میں عملی مظاہرہ پیش کیا گیا تاکہ ووٹنگ کے عمل کو منظم کرنے میں ان کی سمجھ اور مہارت کو بڑھایا جاسکے۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) اسمبلی حلقہ 5۔ہندواڑہ عزیز احمد راتھر کی نگرانی میں ٹاؤن ہال ہندواڑہ میںتربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا جس میں سپروائزروں اور بوتھ لیول افسران کو اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں بالخصوص ووٹر لسٹوں کو صحت مند بنانے اور آئندہ اِنتخابات میں اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی مشینوں کے مؤثر آپریشن کے بارے میں تربیت دی گئی۔یہ تربیت ڈِسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینروں (ڈی ایل ایم ٹی) کے ذریعہ منعقد کی گئی جنہوں نے شرکأ کو انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں اور ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے آپریشنز کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی۔اِس موقعہ پر اے آر او نے خطاب کرتے ہوئے بی ایل اوز کو اِنتخابی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ تربیت اَفسروں کو اِنتخابی نظام کو سمجھنے ، ای وی ایم کو سنبھالنے اور چلانے کے بارے میں سیکھنے کے قابل بناتی ہے تاکہ غلطیوں سے پاک اِنتخابی عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔اِنتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے بیان کردہ رہنما خطوط کی فعال شرکت اور تعمیل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اے آر او ہندواڑہ نے ہر پولنگ سٹیشن پر اے ایم ایف کو یقینی بنانے، پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کو مدر رولز میں نشان زد کرنے، مائیگرنٹ ووٹروں کی رجسٹریشن اور ان کے ووٹ ڈالنے کی حکمت عملی، غیر حاضر ووٹروں کے لئے اِنتظامات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ہندواڑہ، رام ہال، ولگام اور زچلدرا کے تحصیلداروں نے بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔اِسی طرح کی ٹریننگ ڈگری کالج سوگام میں اسمبلی حلقہ 4 ۔لولاب کے سپروائزروں اور بی ایل اوز کو دی گئی جہاں انہیں صحت مند ووٹر لسٹ بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی چلانے کے بارے میں مزید تربیت بھی دی گئی۔اسمبلی حلقہ 6 ۔لنگیٹ کے بی ایل اوز کو آئی ٹی آئی ہندواڑہ میں تربیت دی گئی۔دریں اثنا،سپیشل نوڈل آفیسر الیکشن سمیر جان نے ضلع کے تمام بی ایل اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن علاقوں میں رہنے والے تمام ملازمین کے لئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیں تاکہ ان کی انتخابی ڈیوٹی کے لئے مواصلات کے متبادل ذرائع اور فارم 12 (اے) کوپُر کیا جاسکے۔