انڈیا الائنس کے لیڈران پاکستان کی نیوکلیئر پاور سے خوفزدہ ، ملک جو آٹا کیلئے بھیک مانگ رہا ہے وہ کیا ہمیں ڈرائے گئے

ایوان ہمیں ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ مودی

ہماری حکومت نے گزشتہ دس برسوں میں 2ہزار سے زائد فرسودہ قوانین منسوخ کئے

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ان کی حکومت نے 2ہزار سے زائدفرسودہ قوانین کو منسوخ کیا ہے اور ایسے فیصلے لئے گئے جو ناممکن تصور کئے جاتے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ ایوان کا تقدس لازمی ہے کیوں کہ ایوان ہی ہمیں ملک کو صحیح سمت میں چلانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایوان کا تقدس ضروری ہے کیوں کہ ایوان ہی ہمیں ملک کو صحیح سمت میں چلانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ان کی حکومت نے دو ہزار سے زائد فرسودہ قوانین کو منسوخ کیا اور کئی ایک اہم فیصلے کئے جو بظاہر ناممکن تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ سیاسی پارٹیاں ایسے ارکان کی حمایت کرتی ہیں جو ایوان کے قواعد کو توڑنے اور ان کے طرز عمل کا دفاع کرتے ہیں، پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کے لیے اچھا نہیں ہے۔یہاں 84ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی) سے آن لائن خطاب میں مودی نے کہا کہ نوجوان منتخب نمائندوں کو قانون ساز کمیٹیوں میں زیادہ موقع دیا جانا چاہئے، تاکہ وہ پالیسی سازی میں زیادہ حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ایوان میں کسی رکن نے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اس رکن کے خلاف کارروائی کی گئی تو ایوان کے سینئر اراکین اس سے بات کرتے تھے تاکہ آئندہ وہ غلطی نہ دہرائے اور ایوان کے قواعد کی خلاف ورزی نہ کرے۔ لیکن ان دنوں کچھ سیاسی جماعتیں ایسے ارکان کی حمایت میں کھڑی ہیں اور اپنی غلطیوں کا دفاع کر رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ یا ریاستی مقننہ کے لیے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای ودھان اور ڈیجیٹل سنساد پہل کے ذریعے ’ایک قوم، ایک قانون ساز پلیٹ فارم‘ پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ پچھلے دس سالوں میں ان کی حکومت نے 2000 فرسودہ قوانین کو ختم کر دیا ہے۔