ملک بھر کے ووٹروں سے وزیر اعظم کا خطاب

نوجوان ووٹر اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کی سمت طے کرتے ہیں ۔ مودی

سرینگر//قومی رائے دہندگان کے سلسلے میں ملک بھر کے نئے ووٹروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ نوجوانووٹر اپنے ووٹ کے ذریعہ ملک کی سمت طے کرتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب ملک میں اکثریتی حکومت ہوتی ہے تو فیصلے اور پالیسیاںواضح ہوتی ہیں۔ادھر سرینگر کے امر سنگھ کلب میں اس سلسلے میںایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد جو پہلی بار ووٹ لسٹ میں درج ہوئے ہیں نے شرکت کی ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ پائیدار سرکار بڑے فیصلے کرتی ہے اور اْن کی سرکار نے دسیوں سال سے التوا میں پڑے ہوئے مسائل کو حل کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج ووٹروں کے دن کے موقع پر ورچوئل طریقے پر NamoNavmatdata سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب ملک میں اکثریتی حکومت ہوتی ہے تو فیصلے اور پالیسیاںواضح ہوتی ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ جب وہ دنیا کے بڑے رہنماوں سے ملتے ہیں تو وہ تنہانہیں ہوتے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانی اْن سے ملتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ آج بھارتکے پاسپورٹ کو دنیا میں عظمت اور وقار کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانووٹر اپنے ووٹ کے ذریعہ ملک کی سمت طے کرتے ہیں۔ووٹر فہرستوں میں ان کا نام آجانے کے بعد وہ ملک کے جمہوریعمل کا ایک اہم ممبر بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس وقت ووٹر بنے ہیں جب کہامرت کال شروع ہوچکا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کا ایک ووٹ بہت بڑی طاقت رکھتا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ آج لوگ بدعنوانیوں کی نہیں بلکہ اعتماد اور بھروسے کی بات کرتے ہیں، آج لوگ دھاندھلیوں کی نہیں بلکہ کامیابیوں کی بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہدس۔بارہ سال پہلے جو حالات تھے، اْن سے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل سیاہ ہوچکا تھا لیکن آج بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برسوں میںبھارت دنیا کی تین چوٹی کی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومیجگت پرکاش نڈا نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے تمام اہل وطن کیلئے اہم نصب العین طے کردیاہے اور وہ سکشم بھارت، آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت ہے۔ مرکزی وزیر نڈا نے اعتماد ظاہرکیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی دوراندیش قیادت میں ملک جلد ہی خودکفیل اور ترقی یافتہبن جائے گا۔اس ضمن میں سرینگر کے امر سنگھ کلب میں تقریب منعقد کی گئی اور اس موقع پر100 سے زائد نئے ووٹرز کی کامیاب رجسٹریشن تھی، جس نے شہری ذمہ داری کو فروغ دینے اور قوم کے جمہوری تانے بانے میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے تقریب کے عزم کو اجاگر کیا۔