ایپ میں متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں اردو، انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل
سرینگر // سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مراکش میں ’جسور‘ کے عنوان سے ’حج تھری ڈی‘ نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نمائش میں وزیٹرز کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج کی ادائی کے مناظر دکھائے گئے جو انتہائی منفرد تجربہ رہا۔وزارت نے مخصوص سمارٹ فونز پراستعمال ہونے والی مخصوص ایپ ’حج تھری ڈی‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کے ذریعے وہ حرمین شریفین کے مناظر اور مناسک حج کا باسانی مشاہدہ کرسکتے ہیں۔حج تھری ڈی ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی آپریٹ کی جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں اسے استعمال کرتے ہوئے دور بیٹھے ہوئے افراد حرمین شریفین کے روح پرور مناظر بھی دیکھ سکیں گے۔ایپ میں متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں اردو، انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل ہے۔ایپ کے ذریعے زائرین اہم معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں جب کہ آڈیو اور وڈیو کی سہولت بھی اس میں فراہم کی گئی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹم پر باسانی کام کرتی ہے۔










