250-300 ملی ٹنٹ سرحد کے اس پار لانچ پیڈ پر موجود ہیں۔ اشوک یادو
سرینگر// انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف، اشوک یادو نے کہا کہ سیکورٹی فورسز چوکس ہیں اور سرحد پار سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔افسر نے کہا کہ ہمیں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کا یقین ہے۔ تقریباً 250 سے 300 دہشت گرد سرحد کے اس پار لانچ پیڈ پر موجود ہیں جو جموں اور کشمیر میں “دراندازی کے انتظار میںہیں تاہم ہم کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف، اشوک یادو نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نامہ نگاروں کو بتایا، “انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ لانچ پیڈ پر 250-300 دہشت گرد انتظار کر رہے ہیںتاہم افسر نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز چوکس ہیں اور سرحد پار سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف، اشوک یادو نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نامہ نگاروں کو بتایا، “انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ لانچ پیڈ پر 250-300 دہشت گرد انتظار کر رہے ہیں، لیکن ہم اور فوج نے تمام خطرناک جگہوں پر غلبہ حاصل کر لیا ہے اور ہم چوکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اور فوج کے بہادر جوان سرحدی علاقوں میں چوکس ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔یادو نے مزید کہاکہ ہمیں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کا یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں سیکورٹی فورسز اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ہمارے ساتھ تعاون کریں تو ہم ترقیاتی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔










