سرینگر سے بڈگام کے درمیان ریلوئے لاین کے بیچ

چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری زخمی ، اسپتال منتقل

سرینگر // وادی کشمیر میں ٹرین کے بڑھتے حادثات کے بیچ وسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگربڈگام ریلوئے لائن کے بیچ چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریلوئے حکام کے مطابق ایک شہری جس کی شناخت منظور احمد وانی ساکنہ کرالپورہ چاڈورہ کے بطور ہوئی کو چلتی ٹرین نمبر 04673 نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ بانہال سے بڈگام آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سرینگربڈگام سیکشن کے درمیان آیا اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ریلوے لائن عبور کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ زخمی شہری کو علاج کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں آئے روز ریل حادثات پیش آرہے ہیں جس میں کئی انسانی جانوں کا زیاں ہو گیا ہے ۔