پارلیمنٹ حملے کی برسی پر مہلوک اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس حملے میں از جان ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وزیر اعظم

سرینگر//2001میں پارلیمنٹ پر حملے میں جاں بحق فورسز اہلکاروںکی برسی کے موقعے پر بدھ کوپارلیمنٹ میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پارلیمنٹ کے باہر تصایرپر صدر جمہوریہ ،نائب صدر اور وزیر اعظم نریندرمودی سمیت دیگر لیڈران نے پھول چڑھائے اور ان کے تئیں شردھانجلی ارپت کی ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہم اس حملے میں مارے جانے والے تمام سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے کنبے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان جانبازوں نے حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنایا ۔ ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کے موقع پر بدھ کو قوم نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والے نو سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 22 ویں برسی کے موقع پر بدھ کو قوم نے اس حملے میں از جان ہونے والے نو سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، مرکزی وزراء امت شاہ، پیوش گوئل، پرہلاد جوشی، وی مرلی دھرن وغیرہ نے پرانے پارلیمنٹ ہاؤس یا سنویدھان سدن کے باہر مہلوک سکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر مہلوکین کے اہل خانہ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مدعو کیا گیا۔ دھنکھڑ اور مودی نے جانبازوںکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے اس حملے میں مرنے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے کہا ہے کہ ان کے سپوتوں نے جو قربانی پیش کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ا نہوںنے کہا کہ ہم ان کنبوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2001میں 13دسمبر کو مسلح افراد نے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم ان کی اس کوشش کوناکام بنایا گیا اور اس واقعے میں 9فورسز اہلکاروں کی موت واقع ہوئی تھی ۔ جبکہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملے میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کا ہاتھ ہے ۔ 22 سال قبل آج کے دن پانچ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کمپلیکس پر دھاوا بولا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کو مرکزی عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی گولی مار دی گئی۔اس حملے میں دہلی پولیس کے پانچ اہلکار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار، دو پارلیمنٹ واچ اور وارڈ کا عملہ اور ایک باغبان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔