برقی روکی آنکھ مچولی سے ضلع بھر کے لوگ پریشان ، محکمہ کے خلاف شدید برہمی
سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ اور اننت ناگ کے درجنوں علاقوں میںبجلی بریک ڈائون کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شام ہوتے ہیں ہر سو اندھیرا چھاجاتا ہے اور سڑکوں پر جیسے اُلو بولتے ہیں ۔ اس صورتحال پر لوگوںنے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوا مہ اور اننت ناگ کے بیشتر علاقوں میں چلہ کلان کے سخت سردیوں میں ببی بجلی بریک ڈائون شروع کیا گیا ہے اور دونوں اضلا ع کے بیشتر علاقوں میں شام ہوتے ہی برقی رو نایا ب بنائی گئی ہے ۔ ایک گھنٹہ بجلی چالو رہنے کے بعد اگلے تین چار گھنٹوں تک بجلی بند رکھی جاتی ہے اور جس گھنٹے بجلی فراہم کی جاتے ہیںاور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے ۔لوگوں نے کہاکہ بجلی کی بار بار کٹوتی سے لوگوں کو کافی مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ سی این آئی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے ساتھ ساتھدیگر علاقوں میں بھی بجلی بریک ڈاون سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔ لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کہاںسے کہا ں پہنچ گئی ہے لیکن جنوبی کشمیر میں بجلی کی نایابی ایک لوگوںکیلئے ایک مسئلہ بن گیا ہے ۔ لوگوںنے پی ڈی ڈی کے چیف انجینئر اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ ضلع میں بجلی کی بار بار کٹوتی پر روک لگاکر شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔










