کمزور مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے ،شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری
سرینگر// کمزور مغربی ہوائیوں کے اثر کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میںکچھ حد تک بہتری آئی ہے تاہم وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔جس دوران سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر میں سردیوں کا راج برقرا ر ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کوکافی ساری مشکلات کا سامنا ہے ۔ اگرچہ کمزور مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے اور شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری درج کی گئی تاہم خشک موسم کے چلتے کشمیر اور لداخ میں شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.8ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے مطابق جنوبی کشمیر کا پلوامہ اور شوپیان مسلسل سرد ترین درج ہو ا ہے جس کے چلتے پلوامہ میں رات کا درجہ حرارت منفی 2.1جبکہ شوپیان میں منفی 3.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح سے کرگل میں منفی 3.8ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 کیلئے مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔










