جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے سی آئی آئی چندی گڈھ میلے 2023ء میں شرکت کی جموںوکشمیر یوٹی کے بھرپور ورثے کی نمائش کی

جموں// جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او )نے پریڈ گراؤنڈ چندی گڈھ میں منعقدہ سی آئی آئی چندی گڈھ میلے 2023 ء میں شرکت کی۔ اِس تقریب میں جموںوکشمیریوٹی کے ثقافتی ورثے اور مقامی کاریگروں کی غیر معمولی دست کاری کو ظاہر کیا ۔سی آئی آئی چندی گڈھ میلے 2023 ء میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاح اور لوگ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن سٹال پر نمائش کے لئے متحرک اور متنوع مصنوعات کی تلاش کے لئے جمع تھے ۔جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے اِس میلے میں مقامی نمائش کنندگان اوردست کاروں کے لئے 20 سٹال مختص کئے تھے جن میں پشمینہ شال اور سٹولز، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، عالمی شہرت یافتہ کشمیری زعفران، شاندار پیپر ماشی مصنوعات اور ہاتھ سے کڑھائی والے کشمیری ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی ۔جے کے ٹی پی او کے سٹالوں پر آنے والوں کو نہ صرف ان شاندار مصنوعات کو دیکھنے کا موقعہ ملابلکہ خود کاریگروں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقعہ ملا۔ ہر تخلیق کے پیچھے کی داستانیںاور کاریگروں کی لگن کو جوش و خروش کے ساتھ اشترا ک کیا گیا جس سے حاضرین کے لئے ایک منفرد اور شاندار تجربہ حاصل ہوا۔جے کے ٹی پی او ٹیم نے ملنے والے ردِّعمل پر شکریہ اَدا کیا۔ اِس میلے نے ثقافتوں کو جوڑنے اور مقامی کاریگروں کو وسیع ترسامعین سے جوڑنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس نے خطے کی ہنرمند اَفرادی قوت کی معاشی ترقی اور بااِختیار بنانے میں مدد ملی۔سی آئی آئی چندی گڈھ میلے 2023 ء میں جے کے ٹی پی او کی شرکت ایک زبردست کامیابی تھی اورآرگنائزیشن جموں و کشمیر کے امیر ورثے اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور محفوظ رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔