گگرین شوپیان میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

شوپیان//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذاکر حسین فاض نے آج شوپیان کے گگرین میں ’بلاک دیوس‘ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر گائوں گگران اور دیگر دیہات سے تعلق رکھنے والے پی آر آئیز، بزرگوں، نوجوانوں اور ممتاز شہریوں نے اے ڈی سی کے سامنے اَپنے مطالبات اُٹھائے۔اِس موقعہ پر ایس پی شوپیاں، سی ای او، ایل ڈی ایم، پی آر آئیز، بی ڈی او رام نگری اور دیگر ضلعی افسران اور ملازمین نے پروگرام میں شرکت کی۔پی آر آئیز اور عوام کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل میں آبپاشی کنال ریش نگری کی چوڑائی، ہیر پورہ میں بجلی کی فراہمی کی کمی، این ٹی پی ایچ سی رام نگری کے لئے چار دیواری اور تباہ شدہ لکڑی کے بجلی کے کھمبوں کو تبدیل کرنا، کیچ پتھری دیوپورہ میں پانی کے پائپ بچھانا اور سڑک رابطہ وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی اہمیت کے تمام حقیقی مسائل اور شکایات کو متعلقہ حکام کے ساتھ جلد از جلد حل کرنے کے لئے اُٹھایا جائے گا۔ اُنہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ سڑکوں کے منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے اور دیگر بنیادی سہولیات کے علاوہ مقامی آبادی سے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے علاقے میں پانی کی تمام موجودہ سکیموں، آبی ذخائر اور فلٹریشن پلانٹس کے کام کاج کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کی تاکہ مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اے ڈی سی نے کہا کہ آنے والے موسم سرما کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں میں بہتری کے کام بشمول عوامی سہولیات کی منتقلی علاقے میں ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ایل ڈی ایم، شوپیاں، فاروق احمد بھٹ نے لوگوں کو مختلف بینکنگ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور لوگوں سے ان کے تحت فوائد حاصل کرنے کی اپیل کی جس میں پردھان منتری جن جیون یوجنا (پی ایم جے جے وائی )،پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر بی ایم او شوپیاں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ اِنشورنس فوائد حاصل کرنے کے لئے صحت کارڈ کے لئے اِندراج کریں۔