سرینگر///جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ میں حکام نے تاریخی قلعہ کے نزدیک دوران شب انسداد تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کا منہدم کر دیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں حکام نے تاریخی قلعہ کے نزدیک دوران شب انسداد تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کا منہدم کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں تاریخی قلعے کے نزدیک انتظامیہ نے جمعہ کی شب انسداد تجاوزات مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ تاریخی قلعہ پونچھ کی شان ہے اور اس کے گرد و پیش غیر قانونی طور پر جتنے بھی دکان تعمیر کئے گئے تھے ان کو ہم نے منہدم کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ کے عہدیداران بھی موجود تھے اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ پونچھ یاسین محمد چودھری نے بتایا کہ یہ شہر کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کے آس پاس جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے احاطے کو وسیع کیا جائے اور قلعے کو خوبصورت بنایا جا سکے۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ قلعے کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم تھا جس کی لوگوں نے حمایت کی۔ انہوں نے لوگوں سے انسداد تجاوزات مہم کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔یاد رہے کہ غیر قانونی تجاوزات مہم کے تحت یہ کارروائی انجام دی گئی اور بقول حکام متعلقین کو پہلے ہی اس بار ے میں مطلع کیا گیا تھا۔










