rain

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش کی پیش گوئی

اکتوبرمہینے کے آخر تک مجموعی طور پر موسم بہتر رہنے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

سرینگر//وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیںپرہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصہ جات میں آج بیچ بیچ میں ہلکی دھوپ نکل آئی جبکہ زیادہ تر مطلع ابرآلود ہی رہا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمری کے کچھ حصوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے منگل کو ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اکتوبر کے آخر تک صاف رہے گا۔ادھر سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں منگل کو ہلکی دھوپ نکل آئی جبکہ زیادہ تر اوقات مطلع ابرآلود ہی رہا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے منگل اگلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رواں ماہ کے آخرتک موسم مجموعی طور پر بہتر رہنے کا امکان ہے ۔ سرینگر میں منگل کو زیادہ سے زیادہ دن کا درجہ حراحت 21اعشاریہ صفر سیسلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 1.4 ڈگری کم ہوکر 28.6 ڈگری سیلسیس پر آگیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر میں بھی موسم صاف رہا۔ دارالحکومت سری نگر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری کم ہوکر 20.0 ڈگری سیلسیس پر آگیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس تھا۔