ڈاکٹر پیوش سنگلا 25؍ اکتوبر کو رام بن میں عوامی دربار منعقد کریں گے

رام بن//سیکرٹری ریونیو اور پلاننگ ڈاکٹر پیوش سنگلا 25؍ اکتوبر 2023ء بروز بدھ صبح 11 بجے رام بن کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے ایک عوامی دربار منعقد کریں گے ۔پی آر آئیز کے ایک ایک وفد، ضلع کے ہر بلاک اورشہری بلدیاتی اِداروں کے کونسلروںاور عوام الناس کو جلسہ گاہ میں مقررہ وقت پر پہنچنے کی درخواست کی تاکہ عوامی دربار کے دوران سیکرٹری کے سامنے عوامی مفاد کے مسائل کو اُجاگر کیا جاسکے ۔