المناک حادثات میں ایک ہی دن میں8افراد جاں بحق ،مہلوکین کے آبائی علاقوں میں کہرام
سری نگر//جموںایک ٹرک پل سے گرجانے کے نتیجے میںڈرائیور سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کشتواڑمیں کار گہری میں کھائی میں گرنے سے3افراد ہلاک ہوئے اس دوران ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں ایک شہری پہاڑی سے پیر پھسلنے کے دوران ہلاک ہوا ہے۔اس دوران مہلوکین کے آبائی علاقوں میں جب خبرین پہنچی تو یہاں کہرام مچ گیا۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات تیز کر دی ہے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں جمعہ کی صبح میں ایک ٹرک زیر نمبرJK13GB 5654 پل سے گر جانے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔نمائندے کے مطابق یہ حادثہء جھاجر کوٹلی میں قومی شاہراہ پراس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں اس ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچگی اور مزید دو لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔پولیس نے فوری طور پر حادثے میں مارے گئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کے مزید تحقیقات تیز کی ہے ۔ادھر جمعہ کے روز بعد دوپہر خطہ چناب کے کشتواڑ میں کار کھائی میں گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے ۔نمائندے کے مطابق ضلع کشتواڑ میں جمعہ کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔نمائندے نے سرکاری ذرائع نکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آلٹو کار (Jk06B-1909) آج دوپہر کنڈنی کشتواڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔انہوں نے مرنے والوں کی شناخت سرور کے مدن لال، بدانو ٹھاٹری کے راکیش کمار اور گندھو کے دھیان سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات تیز کردیا ہے ۔ادھر ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں ایک شہری پہاڑی سے پیر پھلسنے کے نتیجے میں پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایامشتاق احمد گوجر جنگل میں گھاس لانے کی غرض سے نکلا تھا جس دوران ان کا پیر پھسل گیا اور وہ شدید زخمی ہوا ہے انہوںنے بتایا اگر چہ شہری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔پولیس نے ان تمام حادثات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔جب حادثات میں مارے گئے لوگوں کے ہلاکت کی خبران کے آبائی علاقوں میں پہنچ گئی تو یہاں کہرام مچ گیا۔










