کئی علاقوں میں لوگوں کاآناجانامشکل ،بیشتر علاقوں میں کاروباربھی برُی طرح سے متاثر
سرینگر///وادی کے اطراف واکناف میں سڑکوں کی خستہ حالت نے جہاں لوگوں کاایک جگہ سے دوسری جگہ آ ناجا ناناممکن بنایاہے وہی کئی علاقوں میں کاروبار بھی متاثر ہوا ہے ۔آر اینڈ بی ڈویژن کی جانب سے سڑکوں کی مرمت میگڈم بچھانے کے حوالے سے جودعوے کئے گئے تھے وہ کھو کھے ثابت ہوئے جس پر عوامی حلقوں نے شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب سڑکوں پرمیگڈ م بچھانے کاسیزن ختم ہوگیا۔سردی پوری طرح سے وادی کے اطراف واکناف میں شروع ہوگئی ہے اور ایک سال تک لوگوں کوپھرانتظار کرناپڑیگا۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق رواں برس کے ابتداء میں مالی بجٹ منظور ہونے کے بعد آر اینڈ بی محکمہ نے وادی کشمیر میں 2500 کلومیٹر پرمیگڈم بچھانے ان کی مرمت کرنے کادعویٰ کیاتاہم عوامی حلقوں کے مطابق چند علاقوں میں پیوند کاری اور کئی علاقوں میں کئی کلو میٹر کی سڑکوںپر آر اینڈبی محکمہ نے اقدامات اٹھائیں اور بیشتر علاقوں کی سڑکیں اب بھی خستہ حالت میں ہے شمالی وسطی اور جنوبی کشمیرمیںلوگ سڑکوں کی خستہ حالت کی بار بار شکایت کیا کے ہے اور آر اینڈ بی محکمہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت یامیگڈم بچھانے کے ضمن میں کسی بھی طرح کی کارروائی اب عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق وادی کشمیرمیں 55-60%سڑکیں خستہ ہے جن کی مرمت انتہائی لازمی ہے اور آر اینڈ بی ڈویژن کی جانب سے سڑکوں کی خستہ حالت کو دور کرنے کے خاطرفی الحال چپی سات رکھی گئی ہے لوگوں کویہ کہناہے کہ سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث کئی علاقوںمیں لوگوں کاآنا جانا تقریباً ناممکن ہوگیاہے ٹرانسپوٹروں نے اپنی گاڑیاں خستہ حالت سڑکوں پرچلانا بند کی ہے جسکے نتیجے میں کاروباربھی متاثر ہورہاہے گرمائی دارلخلافہ سرینگر کے اندرونی علاقوں کی سڑکیں اس قدر خستہ ہے کہ معامولی بوندھاباندھی جب کبھی بھی ہوا کرتی ہے لوگوں کوگھروں سے باہرنکلناتقریبا ً نا ممکن ہوتا ہے ۔آر اینڈ بی ڈویژن سرینگر کی جانب سے ڈاون ٹاون سرینگر کے اندرونی علاقوںکی سڑکوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور سرکار کی جانب سے سمارٹ سٹی کے پروجیکٹوں کواگرچہ مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم سمارٹ سٹی کے پروجیکٹوںپرکچھوے کی چال رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق ڈاون ٹاون سرینگر بالخصوص کے اندورنی علاقوں کی سڑکیں پندرہویں صدی کی تصویر پیش کررہی ہے اور ضلع انتظامیہ آر اینڈبی کی جانب سے ان سڑکوںپرمیگڈم بچھانے یا ان پرکسی بھی طرح کی کارروائی عمل میںنہیں لائی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق اب سڑکوں پرمیگڈم بچھانے کاسیزن تقریباً ختم ہوچکاہے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے او آر اینڈ بی ڈویژن کی جانب سے مالی بجٹ منظور ہونے کے بعد سڑکوں پرمیگڈم بچھانے یانئی سڑکیں تعمیرکرنے کے لئے جورقومات مختص کی گئی تھی ان کے ہونے کے امکانات زیادہ ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق پروجیکٹوں کووقت پرمکمل کرنے اوران افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے دعوے بے بنیا دثابت ہورہے ہے جن کے تحت سرکار نے کہاتھاکہ تعمیراتی پروجیکٹوں کے سلسلے میں کو ئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا اور ایسے افسروں کے خلاف سخت کارروا ئی عمل میں لائی جائے گی جووقت پر پروجیکٹ مکمل نہیں کرینگے ۔










