گاندربل//ضلع اِنتظامیہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش میں 20 ؍اکتوبر کو یہاں مانسبل گاندربل میں ’’ بے روز گار مُکت گاندربل ‘‘کے تحت ایک میگا جاب میلے کا اِنعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد گاندربل کو بے روزگاری سے پاک بناناہے۔اِس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج مانسبل کا دورہ کرکے جاب فیئر کے کامیاب اِنعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معراج الدین شاہ، سی پی او، اے سی ڈی، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی، سی ایم او، اے ڈی ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر گاندربل اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اِداروں کو اَپنے محکموں سے متعلق تمام اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ مختلف سرکاری محکمے اِس ایونٹ میں فعال طور پر حصہ لیں گے جس سے جاب کے متلاشتی اَفراد کے لئے کیریئر کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لئے یہ ایک جامع پلیٹ فارم بن جائے گا۔اِس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 نامور آجر اس تقریب میں شرکت کریں گے جو گاندربل کے خواہشمند نوجوانوں کو 250 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔
لفٹینٹ گورنر نے انڈور اسٹیڈیم کو مڑھ اور جوڑیاں کے نوجوانوں کیلئے وقف کیا
ممدانی کی صدر ٹرمپ پر حملہ کی مذمت
فائرنگ واقعہ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ
عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان آئیں گے : ایرانی میڈیا
ٹرمپ اور ایپسٹین سے متعلق ویڈیوز عمارت پر دکھائے گئے
چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ کی معذرت خواہی
مالی میں بڑا سانحہ، وزیر دفاع حملے میں مارے گئے
اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ، اپریل میں 8 نے موت کو گلے لگا لیا
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران فائرنگ سے افراتفری
آر ایس چیئرمین نے اے اے پی کے 7 ممبران پارلیمنٹ کا بی جے پی میں انضمام قبول کیا، راگھو چڈا نے زہریلے کلچر کا حوالہ دیا










