جموں//جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی ٹیم نے لیجنڈز کرکٹ لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ٹیم کے ساتھ ابتدائی بات چیت کی جس کی قیادت سابق بین الاقوامی کرکٹر نکھل چوپڑا کر رہے تھے اور اس کے علاوہ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی سی آئی) کے پچ کیوریٹر اَنکت دتا بھی موجود تھے۔سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے اِس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی اور سپورٹس کونسل کی ٹیم کی ایک میٹنگ جموں میں منعقد ہوئی جس کا مقصد نومبر میں معروف لیجنڈز کرکٹ لیگ کے کچھ میچوں کے جموں کے مولانا آزاد کرکٹ سٹیڈیم میں اِنعقاد کے طریقہ کار پر کام کرنا تھا۔سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کودنے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے اور میچز منعقد ہوتے ہیں تو توقع ہے کہ ان میچوں میں کرس گیل، وِریندر سہواگ، آرون فنچ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، اور ہربھجن سنگھ وغیرہ جیسے سابق نامور کرکٹر شامل ہوں گے۔سرمد حفیظ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی بات چیت کے دوران لیجنڈز کرکٹ لیگ کی ٹیم نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور مقام کی موجودہ سہولیات کا نوٹس لیا۔ٹیم نے اِنتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ جہاں بھی ضرورت ہو وہاں کچھ معمولی ترامیم یقینی بنائی جائیں۔اِس سے قبل مہمان ٹیم کی آمد پر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا جس میں ممبر سپورٹس کونسل رنجیت کالرا، چیف سپورٹس آفیسر سپورٹس کونسل محمد حنیف، صوبائی سپورٹس آفیسر (جے) کے اِنچارج بلجندر پال سنگھ اور منیجر ایم اے سٹیڈیم نوین شرما دیگر اَفسران بھی شامل تھے۔ممبر سپورٹس کونسل رنجیت کالرا نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے مہمان ٹیم کو گلدستے پیش کئے اور مہمانوں کا رسمی اِستقبال بھی کیا۔رنجیت کالرا نے ابتدائی بات چیت کے دوران آرگنائزنگ کمیٹی کو جموں و کشمیر میں کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح اِنتظامیہ نے گزشتہ کچھ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے کامیاب اِنعقاد میں بہت زیادہ کام کیا ہے اور دورہ کرنے والی ٹیم سے درخواست کی کہ وہ ایونٹ کے پُرامن اِنعقاد کے لئے دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ٹیم نے ٹرف وکٹ کا معائینہ کیا اور درخواست کی کہ وینیو کو جلد از جلد ان کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ وکٹ کو مناسب طریقے سے تیار کر سکیں کیوں کہ بہت سے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ایونٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔کھیل کے اوقات کے دوران روشنی کی مناسب توجہ کے لئے ضرورت پڑنے پر کسی بھی ممکنہ درجہ بندی کے لئے فلڈ لائٹس کو بھی آن کیا گیا تھا تاکہ اِنٹن سٹی اور لکس پاور کو چیک کیا جاسکے۔ٹیم نے کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز، وی آئی پی لاؤنج، تھرڈ امپائر رومز اور کمنٹیٹر کے بکس کا بھی دورہ کیا اور میگا ایونٹ کے لئے درکار معمولی تبدیلیوں اور مرمت کا جائزہ لیا جن میں شاور ائیریا، سٹیم باتھ اور آئس باتھ چیمبر شامل ہیں۔اِس موقعہ پر نکھل چوپڑا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف کیوریٹر اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ وینیو کا دورہ کریں گے تاکہ وکٹوں اور آؤٹ فیلڈ کی تیاری کے لئے درکار وقت کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے۔ ایونٹ کی وسعت اور اس سے منسلک کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی دوسری سرگرمی کے لئے مختص کیا جائے تاکہ بین الاقوامی تقریب کے لئے زمین کو مکمل طور پر موزوں بنایا جا سکے۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ایونٹ کے لئے منتظمین کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کو جموں و کشمیر میں لانے کے لئے پُر اُمید ہیں۔ فی الوقت ایونٹ کے خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے لئے چیک لسٹ تیار کی جا رہی ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ایم اے سٹیڈیم مستقبل میں بین الاقوامی اور قومی کرکٹ مقابلوں کے لئے باقاعدہ فیچر بن سکتا ہے۔










