پولیس اہلکاروں پربد عنوانیوں کا الزام

حکومت نے 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سری نگر کے لیے گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے گھوٹالہ میں ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے کشمیر نیوز سروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پولیس کی کرائم برانچ کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت 10پولیس اہلکاروں کے خلاف گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے گھوٹالے میں ملوث ہونے پر انکوائری کرنے کی اجازت دی ہے۔ملزمان میں ایس ایس پی زبیر احمد خان، اے ایس پی فرحت جیلانی، ڈی وائی ایس پی مشتاق احمد، ایس آئی نثار احمد، ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید اور فرید احمد اور کانسٹیبل بلال احمد، نجم الثانی، سید تسویر اور توصیف احمد شامل ہیں۔اس سال جولائی میں، پولیس نے حکومت سے کرائم برانچ کی انکوائری کے لیے ان اہلکاروں کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988کے تحت منظوری مانگی تھی۔ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس گھوٹالے میں سرکاری ریکارڈ میں پی سی آر کے لیے سیکیورٹی فورسز کو لے جانے کے لیے زیادہ پرائیویٹ گاڑیوں کو کرایہ پر لینے والی گاڑیوں کی اصل تعداد سے زیادہ کرایہ پر لینا شامل ہے۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ گاڑیوں کو پٹرول پمپ سے مناسب رسید پر ایندھن بھی فراہم کیا گیا تھا لیکن کبھی بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔رپوٹس میں بتایاگیا کہ کئی ماہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کے خلاف ابتدائی انکوائری جاری تھی۔محکمہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کے بعد ہی منظوری طلب کی ہے کہ گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2014میں، ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پی سی آر کے عہدیداروں کے ذریعہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے دوران بسوں، ٹرکوں اور ہلکی موٹر گاڑیوں کے کرایہ پر لینے کے لئے 4.04 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی تھی جو رجسٹرڈ نکلی۔ جیسا کہ سکوٹر، موٹر سائیکل، غیر تجارتی بشمول چھوٹی کاریں، ٹریکٹر اور بلڈوزر یا غیر موجود تھے۔