سال 2022-23ء میں 77,548 میں کاموں کو اَنجام دیا گیا جس پر 5,11,137.05 لاکھ روپے خرچ کئے گئے
سری نگر//جموںوکشمیر میں ’’ جن بھاگیداری امپاورمنٹ‘‘ پورٹل کی عمل آوری عوام کی بھرپور شرکت سے زیادہ جواب دہ اور شفاف طرزِ حکمرانی سے لوگوں کو بااِختیار بنانے کے تئیں لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کی سنجیدگی اور عزم کا واضح عکاس ہے۔یہ پورٹل ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیت فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں کی ایک کڑی ہے ۔عوام الناس کو ان کے علاقوں میں منریگا ، سوچھ بھارت مشن ( دیہی) ، سوچھ بھارت ( شہری)، پی ایم آواس یوجنا اور پی ایم گرام سڑک یوجنا جیسی سکیموں کے تحت کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ امپاورمنٹ پورٹل ایک ویب گیٹ وے ہے جو جموںوکشمیر یوٹی بجٹ کے کیپکس جزو کے تحت اَنجام پانے والے تمام کاموں کی ہوسٹنگ کرتا ہے اور اس تک محکمہ خزانہ کی بی اِی ایم ایس ویب سائٹ سے بھی رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔اِس اقدام کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری اَپنے علاقے یا یونین ٹیریٹری کے کسی بھی حصے میں زیر تکمیل کاموں کی نوعیت اور حد کے بارے میں ہر تفصیل کو دیکھنے کے قابل ہو۔عوام الناس کے تاثرات کی بنیاد پر ضروری بہتر ی کو شامل کرنے کے لئے اِس اقدام کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس پورٹل پر دستیاب معلومات کو بروئے کار ہوئے انتظامیہ کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے علاقے میں ہونے والی ترقی کے عمل میںشراکت داروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔پورٹل ایک انٹرایکٹو اور صارف دوست پلیٹ فارم ہے جو عوام کو جموں و کشمیر میں جاری کسی بھی کام کے بارے میں اپنی رائے دینے کا موقع فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ترقیاتی کاموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جاتا ہے۔ لہٰذاجموں و کشمیر حکومت کی طرف سے شروع کی گئی یہ منفرد پہل شہریوں کو اپنے علاقے کی ترقی میں براہ راست حصہ لینے کے قابل بناتی ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق کوئی بھی شخص یو ٹی میں ترقیاتی کاموں کی حالت کا پتہ لگانے کیلئے گاؤں ، بلاک یا ضلع کی سطح پر کسی بھی کام کو تلاش کر سکتا ہے ۔ جاری کردہ فنڈز کا نام ، لاگت اور پوزیشن اور مذکورہ کام کیلئے کئے گئے اخراجات کو صرف جے اینڈ کے محکمہ خزانہ کی بی ای ایم ایس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر کے دیکھا جا سکتا ہے ۔ مزید یہ کہ پورٹل منریگا ، پی ایم آواس یوجنا ، سوچھ بھارت مشن اربن اور سوچھ بھارت مشن دیہی کے تحت زیر تکمیل کاموں کو دیکھنے کیلئے لنکس پیش کرتا ہے ۔ ان کاموں تک اس پورٹل سے ہی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس میں مستقبل میں کسی بھی اسکیم کے تحت پورے جموں و کشمیر میں کئے گئے تمام کام شامل ہوں گے ۔ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے کئی بڑے مالیاتی اصلاحات کے تعارف نے مرکزی زیر انتظام علاقے میں مالیاتی نظام کو زبردست طور پر تبدیل کر دیا ہے جس سے خطے میں ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے ۔ جموں و کشمیر یو ٹی نے اپنے وسیع ڈیجٹل پُش کو جاری رکھتے ہوئے عام لوگوں تک آسان اور تیار رسائی کیلئے اعلیٰ بینڈوڈتھ کے ساتھ ایک مختلف سرور پر ’’ جن بھاگیداری امپاورمنٹ ‘‘ پورٹل کی میز بانی کی ہے ۔ یہ مداخلت پورٹل سے متعلق سست رفتار /بینڈوڈتھ کے مسائل سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آئی ہے ۔ ایک مختلف سرور پر پورٹل کی نقل و حرکت کے بعد پورٹل کافی تیزی سے کھلنا شروع ہو گیا ہے جس سے پورٹل پر جانے کے پورے تجربے کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک تقریباً 70 ہزار لوگ پورٹل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں اور بینڈوڈتھ میں اضافے کے ساتھ مستقبل قریب میں پورٹل کو مزید کامیابیاں ملنے کی امید ہے ۔ بااختیار بنانے کے اقدام کے ساتھ بہتر نگرانی اور عوام کی شرکت کی وجہ سے عوامی کاموں کی تکمیل کی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ایک اہلکار نے کہا ’’ اس سے نئے کاموں کی تکمیل کیلئے مزید فنڈز آزاد ہو گئے ہیں اور بجٹ پر دباؤ کم ہوا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل کے آغاز سے کام کے معیار یعنی ٹیکنالوجی اور پائیداری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اس اقدام نے صرف ایک کلک کی دوری پر علاقے کی ترقی سے متعلق تمام معلومات فراہم کر کے معلومات کے حق میں بھی تعاون کیا ہے ۔ امپاورمنٹ پورٹل کے ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022-23میں 511137.05 لاکھ روپے کے اخراجات درج کرتے ہوئے 77548 کاموں کو انجام دیا گیا ہے ۔










