سرینگر:امامیہ فیڑریشن کشمیرنے وادی کے متعدد علاقوں خصوصاًء بڈگام میر بحری ماگام ، بیروہ اور نوگام سونا واری میں عوام کو درپیش مشکلات کی جانب ریاستی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرتے ھوے ان کے فوری حل پر زور دیا ھے پریس کے نام جاری بیان میں فیڈریشن کےصدر۔جناب۔۔ غلام حسن مجروح نے ان علاقوں کے متعدد تنظیمی نمایندوں سےملاقات کے بعد ان علاقوں کے عوام کی مشکلات کے ضمن میں حکو متی سطح پراواز اٹھانے کا یقین دلایا بیان میں جناب مجروح صاحب نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر بڈگام،نوگام،ماگام ،بیروہ اور میر بحری ڈل میں ضروریات زندگی کی سہولیات ، بجلی ، صحت عامہ اور سڑک سےمحروم ہیں۔ بیان میں ٹرانسپورٹ کی ابتر حالت پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اور انتظامیہ سے لال چوک سے نوگام سوناواری تک براستہ کھنہ پیٹھ گامدو لالچوک سے اسگندر پورہ بیروہ اور لالچوک سے بڈگام بہ راستہ بمنہ سبدن RTC بس سروس چالو کی جاے جو کہ ان علاقوں کے عوام کی دیرینہ مانگ ھے ۔ انھوں نے کہا کہ سردی کے ان ایام میں ان علاقوں کے عوام کو مناسب ٹرانسپورٹ سہولیت میسر نہ ھونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ھے جسکی وجہ سے عوام بلخصوص طالب علموں کو ذبر دست مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور انکی تعلیم پر اثر پڑھ رہا ہے۔۔ صدر فیڈریشن نے راجوری سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ھوے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ھر لحاظ سے رنج و غم کا متقاضی ھے اور انسانی خون جہاں بھی بہے اور جس کا بھی بہے قابل مذمت ھے۔۔










