16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

اتوار کو دُھوپ نکلنے اوررات بھر آسمان صاف کے باعث کشمیر وادی میں درجہ حرارت میں پھرگرائوٹ

سری نگر//اتوار کوسردہوائوں کے بیچ دھوپ نکلنے اوررات بھر آسمان صاف کے باعث پوری کشمیر وادی میں درجہ حرارت کئی ڈگری نیچے آیا،جسکے نتیجے میں اتوار اورپیرکی درمیانی رات سردی کی شدت کازوراسقدر بڑھ گیاکہ پیرکی صبح نل جم گئے تھے ،گھروں کے باہر جمع برف اورجھیل ڈل سمیت کئی آبگاہوںکاوسیع حصہ منجمد ہوگیاتھا۔سردی کاعالم یہ تھاکہ پیرکی صبح 8بجے تک سری نگرسمیت بیشتر میدانی اوربالائی علاقوںمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے تھا،اورشدیدسردی ہونے کے باعث کم قلیل تعدادمیں ہی لوگ انتہائی مجبوری کی حالت میں گھروں سے باہرآئے ۔محکمہ موسمیات نے 6جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیاکہ 7جنوری تک درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوسکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ جمعہ اور سنیچر کوہونے والی بارشوں اور برف باری کے بعد موسم خشک رہنے کے باعث کشمیروادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے پیرکی صبح بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی رات شمالی کشمیرمیں واقعسیاحتی مقام گلمرگ سردترین مقام رہا،جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجو معمول سے 3.0ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے بتایاکہ اسکے بعد جنوبی کشمیرمیں واقع سیاحتی مقام پہلگام دوسرا سردترین مقام رہا،جہاں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے مزید بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ سری نگر میں اس سیزن میں اب تک کاکم سے کم دررجہ حرارت 25 دسمبر کو ریکارڈکیا گیا جب پارہ منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈ میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہ کوکرناگ میں ا توار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات پارہ منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہاجومعمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔اس دوران پیرکی صبح جب لوگ نیندسے جاگے توانہوںنے پانی کی ترسیل کوبند پایاکیونکہ نل جم گئے تھے ۔کئی لوگوںنے بتایاکہ سری نگر ،کپوارہ اوردیگرعلاقوں میں گھروں کے اندر برتنوںمیں جمع پانی بھی جم گیاتھا جبکہ گھروں سے باہر جمع برف بھی سختی کیساتھ جم گئی تھی اور اس پر چلنا کافی خطرناک تھا۔یہ بھی معلوم ہواکہ حالیہ دنوںمیں شدیدسردی کے باعث جھیل ڈل اوردیگر آبگاہوں کے جو حصے منجمد ہوگئے تھے ،وہ حصے مزیدسخت ہونے کیساتھ ساتھ آبگاہوں کے منجمد ہونے والے حصوںکادائرہ وسیع ہوگیاہے ۔قابل ذکر ہے کہ 21دسمبر سے 40دنوں پر محیط شہنشاہ زمستان کہلانے والے چلہ کلان کے ایام 30جنوری تک جاری رہتے ہیں ،اور ابھی سردیوںکے ان سخت ترین ایام کے کم سے کم 4ہفتے باقی ہیں ،اور خشک موسم کے طول پکڑجانے کی صورت میں کشمیروادی میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت کانیا ریکارڈ بن سکتاہے ۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر 6 جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ7 جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 8سے10جنوری تک ، جموں و کشمیر کے بہت سے مقامات پر برفباری اور بارش (جموں کے میدانی علاقوں میں) کے امکان کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا70فیصدامکان ہے۔