جموں وکشمیر نے دسمبر 2022ء کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی میں 28فیصد اِضافہ درج کیا ہے

سری نگر// جموں وکشمیر یوٹی نے دسمبر 2022ء کے مہینے میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس( جی ایس ٹی ) کی وصولی میں مثبت اِضافہ درج کیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے بیان کے مطابق جموںوکشمیر کی طرف سے دسمبر 2022ء کے مہینے میں جی ایس ٹی وصولی میں 28 فیصد کے اِضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ قومی اوسط سے 13فیصد زیادہ ہے۔دیگر رِیاستوں اور یوٹی میں28سے زیادہ کا اِضافہ چندی گڈھ (33فیصد)،بہار(36فیصد)، ناگا لینڈ (30فیصد)، دادرااور نگر حویلی (37فیصد) ،پونڈوچیری (30فیصد) ، لداخ (68فیصد ) ہیں۔ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کشمیر شکیل مقبول نے کہا کہ جی ایس ٹی کی وصولی میں اِضافہ ٹیکس کی بہتر تعمیل اور رِپورٹنگ کے ساتھ معاشی بحالی کی وجہ سے ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اِضافہ جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد سے جموںوکشمیر میں اَب تک کی بلند ترین ماہانہ شرح نمو میں سے ایک ہے۔