بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع میں حالیہ برف باری کے پیش نظر آج سب ڈویژنل اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع میں برف صاف کرنے کے اَقدامات اور ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف متعلقہ اَمور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے اِضافی اَفرادی قوت اور مشینری کو متحرک کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام اہم اور لنک روڈوں کو صاف کیا جائے اور لوگوں کو اِس سلسلے میں کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید محکمہ دیہی ترقی سے کہا کہ وہ سوچھ گراہیوں کے تمام رَضاکاروں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ گائوں کی سطح پر لنک سڑکوں پر برف کو صاف کیا جاسکے۔اُنہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران کو سنو کلیئر نس ایکشن پلان جمع کرنے کی ہدایت دی اور تمام سب ڈویژنل سربراہان کو مؤثر اور بغیر پریشانی خدمات کے لئے تمام علاقوں کا دورہ کرنے کی تلقین کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف ضروری خدمات بشمول پانی ، صحت اور اَدویات اور دیگر خدمات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں اُنہوں نے اسے کم سے کم وقت میں بحال کرنے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع میں بجلی کی فراہمی کے منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں میں 48 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 24 گھنٹے کے اَندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام مطلوبہ اَقدامات کئے جائیں۔دریں اثنا ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو گلمرگ اور اس کے آس پاس پھسل جانے والی گاڑیوں کو نکالنے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار کرنے کی بھی ہدایت دی اور اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے سیاحوں کے لئے ضروری ایڈوائزری جاری کریں۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ضلع بارہمولہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی سہولیت کے لئے ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد ، پی ایم جی ایس وائی کے سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئران، پی ڈبلیو ڈی ، جل شکتی ، پی ڈی ڈی ، تمام ایس ڈی ایمز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم : راجناتھ سنگھ
ممبئی :چار افراد کی پراسرار موت کا معاملہ‘ زہر دینے کا شبہ
5 روپے کے نوٹ کے بہانے خاتون کو 3.66 لاکھ کا دھوکہ
داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ‘ ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار
سی پی آئی (ایم) کی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت، ملک گیر احتجاج کی اپیل
راجستھان: دلت دلہن کو زبردستی گھوڑے سے اتار دیا، شادی پر پتھروں سے حملہ
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرو ں گا: ہیگسیتھ
ٹرمپ نے یورپ کو دیا بڑا جھٹکا، جرمنی سے 5ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم
امریکی ٹیک کمپنی ایپل کی مزید ترقی کیلئے ہندوستان میں بہترین گنجائش
ٹرمپ کا جنگ بندی کے خاتمہ اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ










