جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور اَمورِ صارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) زُبیر احمد نے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے حصے کے طور پر آج یہاں تحصیل جموں کے پنچایت پرگلٹا میں ’ فیئر پرائس شاپ ‘ کا دورہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں رورل ۔I سونم ورما بھی تھے۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری ’ فیئر پرائس شاپ ‘ کے کام کاج کا جائزہ لیا بالخصوص راشن کی تقسیم کے لئے آدھار پر مبنی پی او ایس مشینوں کے اِستعمال پر توجہ مرکوز کی۔زُبیر احمد نے دکان پر موجودہ بنیادی ڈھانچہ ، غذائی اجناس کے معیار،اشیائے خوردو نوش کے نرخ اور پیمانے ، شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار اور مستحقین کے لئے بنیادی سہولیات کی دستیابی کابھی بغور جائزہ لیا۔اُنہوں نے موقعہ پر ہی اِستفادہ کنندگان سے اِستفسار کیا اور اُنہیں پی ڈی ایس کے کاموں میں شفافیت لانے کے لئے محکمہ کی جانب سے متعارف کئے گئے مختلف تکنیکی اقدامات سے آگاہ کیا ۔اِس موقعہ پر رحمت علی بی ڈی سی چیئرپرسن اور بی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔یہ دورہ محکمہ کی طرف سے اعلیٰ اَفسروں کی طرف سے مناسب قیمت کی دُکانوں کا دورہ کر نے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ فیئر پرائس شاپ کو نمایاں طور پر بڑھایا جاسکے ، اِستفادہ کنند گان کو حساس بنایا جاسکے اور پی ڈی ایس کے آپریشنز ، او این او آر سی ، پی ایم ۔ جی کے اے وائی سکیم کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی جاسکے ۔پنچایت کے سرپنچ او رپنچ سمیت موجود مستحقین نے محکمہ کے کام پر اَطمینان کا اِظہار کیا۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پرعزم : راجناتھ سنگھ
ممبئی :چار افراد کی پراسرار موت کا معاملہ‘ زہر دینے کا شبہ
5 روپے کے نوٹ کے بہانے خاتون کو 3.66 لاکھ کا دھوکہ
داؤد ابراہیم کا روپوش ساتھی سلیم ڈولا ‘ ایک غلطی کی وجہ سے گرفتار
سی پی آئی (ایم) کی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت، ملک گیر احتجاج کی اپیل
راجستھان: دلت دلہن کو زبردستی گھوڑے سے اتار دیا، شادی پر پتھروں سے حملہ
ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بات نہیں کرو ں گا: ہیگسیتھ
ٹرمپ نے یورپ کو دیا بڑا جھٹکا، جرمنی سے 5ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم
امریکی ٹیک کمپنی ایپل کی مزید ترقی کیلئے ہندوستان میں بہترین گنجائش
ٹرمپ کا جنگ بندی کے خاتمہ اور ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اشارہ










