محکمہ سیاحت کا کرسمس کے موقعہ پر کیک مقابلے کا اِنعقاد

سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم نے اِنسٹی چیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ میں کرسمس کے موقعہ پر کیک مقابلے کا اِنعقاد کیا۔مقابلہ دو رائونڈز ابتدائی اور آخری رائونڈ پر مبنی تھا ۔آٹھ ہنر مند کاروباری اَفراد فائنل رائونڈ میں داخل ہوئے۔کرسمس فیسٹول کے آغاز سے ہی وادی کشمیر میں مختلف قسم کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ سیاحت وادی میں سیاحو ں اور کشمیریوں کے لئے فیسٹول کو مزید پُر مسرت بنانے کے لئے دِلچسپ سرگرمیوں کا اِنعقاد کر رہا ہے ۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلہ جیتنے والوں میں اِنعامات تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر پرنسپل آئی ایچ ایم قاضی شبیر اور محکمہ سیاحت کے دیگر اَفسران موجود تھے۔