سر ی نگر//صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج سری نگر میں اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی ( آئی آر سی ایس ) جے اینڈ کے سے قائم کئے گئے بلڈ بینک کے بنیادی ڈھانچہ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی سری نگر ، جنرل سیکرٹری اِنڈین ریڈکراس سوسائٹی جے اینڈ کے ، جے کے پی سی سی ، جی ایم سی ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز آف کشمیر ، سٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی ، پی ڈی ڈی وغیر ہ کے اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بلڈ بینک کے زیر اِلتوأ کا م کی تکمیل ، ادائیگیوں کے اجرأ ، بلڈ بینک کوچلانے کے لئے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیپوٹیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ بلڈ بینک کے بنیادی ڈھانچے کے تمام زیر اِلتوأ کام کو 15جنوری تک مکمل کریں تاکہ اسے جلد اَزجلد فعال بنایا جاسکے۔میٹنگ میں متعلقہ ایجنسی کی طرف سے یقین دہانی کی گئی کہ سٹیل کے دروازوں اور کھڑکیوں کے فریموں کے شیشے کے کام کے زیر اِلتوأ کام کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔دریں اثنا، صوبائی کمشنر نے سری نگر سمارٹ سٹی سے کہا کہ وہ جے کے پی سی سی کو ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کرے جبکہ باقی فنڈس زیر اِلتوأ کام او رآپریشن بلڈ بینک کی تکمیل کے بعد جاری کئے جائیں گے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے بلڈ بینک کے اَفرادی قوت کو مضبوط بنانے اور خدمات فراہم کرنے کے لئے عملے کی تعیناتی کے حوالے سے کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کو اِنڈین ریڈکراس سوسائٹی جموں وکشمیر کو عملے کے چھ اَرکان فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں جن میں پیتھالوجسٹ ، لیب ٹیکنیشن ، لیب ٹیکنیشن اور نرسیں شامل ہیں۔










