سری نگر//حکومت نے جموں وکشمیر یوٹی میں تیزتر ترقی اور ترقی کے نظام کو مزید جواب دہ اورشفاف بنانے کے لئے جن بھاگیداری کومرکزی منتر بنایا ہے۔گذشتہ دو برسوں سے جموںوکشمیر اِنتظامیہ پورے حکمرانی ڈھانچے کو شفاف اور عوام کے لئے بغیر کسی پریشانی کے قابلِ رَسائی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔محکمہ خزانہ نے لوگوں سے ترقیاتی منصوبوں کے سماجی آڈِٹ کو یقینی بنانے کے لئے حال ہی میں تمام ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ اَفسران ( ڈی ڈی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر دیہی اور شہری علاقوں میں کاموں کی تفصیلات اَپنے جن بھاگیداری ( امپاورمنٹ) اِی۔ پورٹل پر اَپ ڈیٹ کریں۔محکمہ خزانہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور اکائونٹس اَفسروں سے یہ بھی کہا کہ وہ ان تفصیلات کو ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت کئے گئے کاموں بشمول ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی گرانٹس کے حوالے سے اَپ ڈیٹ کریں۔امپاورمنٹ اور جن بھاگیداری مہم ایک ویب پر مبنی پہل ہے جس سے کاموں کی اَنجام دہی میں شفافیت لانے کے لئے شہریوں کو ان کے علاقوں میں عملانے والے کاموں یا پروجیکٹوں کا جائزہ لینے اور ترقی کے عمل میں شراکت دار بننے کے قابل بنا کر جموں وکشمیر حکومت نے شروع کیا ہے۔یہ ایک وَن سٹاپ اِنٹرایکٹیو اور صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ۔ یہ لوگوں کو ان علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور تفصیلی جانکاری فراہم کرتا ہے۔کاموں کو ہر بلاک یا میونسپلٹی ، دیہات اور ضلع میں ان کے مقام کے حوالے سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درامد کے پورے عمل کو عام لوگوں کے لئے کھلا رکھا جائے جو پروجیکٹ کے حتمی مستفید ہوں گے ۔اِس وَن سٹاپ پلیٹ فارم پر دستیاب معلوماتwww.janbhagidari.jk.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں اور لوگ سماجی آڈِٹ اور بروقت آرأ ، تجاویز یا اتحاد کے جذبے سے اخراجات کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے اَپنی شکایات درج کرنے کے لئے اِستعمال کرسکتے ہیں۔اِسی طرح حکومت جموںوکشمیر کے شہریوں کو بالخصوص نوجوانوں کو اِی ۔ پورٹل پر ایک بٹن کے کلک پر سرکاری خدمات حاصل کرنے کا اِختیار دے رہی ہے جس تک eunnat.jk.gov.inپر لاگ اِن کر کے رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔جموںوکشمیر کے ڈیجیٹل سفر میں ایک قابل ذِکر کامیابی نشان زد کرتے ہوئے اِی ۔اُنّت حکومت کو خدمات کی فراہمی ، اِس کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق کسی بھی موضوع پر شہریوں سے رائے حاصل کرنے کے لئے ایک وِنڈو فراہم کرتا ہے۔پلیٹ فارم ریپڈ اسسمنٹ کے ساتھ مربوط ہے جو صارفین کو سروس اِستعمال کرنے کے اَپنے تجربے کے بارے میں اَپنی رائے دینے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔ٍ مزید نتیجہ خیز رَسائی اور دستیابی کے لئے پلیٹ فارم کو قومی پورٹل ’’ میری پہچان ‘‘ کے ساتھ مکمل طور پر مربوط کیا گیا ہے ۔ صارفین کے مجموعی آرام اور آسانی کے لئے اسے ڈیجی لاکر ، اُمنگ ایپ ، ایس ایم ایس ،اِی۔ پے منٹ گیٹ وے کے ساتھ بھی ہم آہنگ کیا گیا ہے۔یہ جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے خواب کو تقویت فراہم کرے گا۔










