الیکشن ڈیپارٹمنٹ کا نئے تعینات ہونے والے ایم ٹی ایس کیلئے تربیت کا اِنعقاد

جموں//الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے تعینات ہونے والے ملٹی ٹاسکنگ سٹاف ( ایم ٹی ایس )کے لئے جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا کی نگرانی میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا جو چیف الیکٹوریل آفیسر جے اینڈ کے کا چارج بھی سنبھال رہے ہیں۔اِس پروگرام کا مقصد شرکأ کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اِنتخابات اور غیر اِنتخابی مدت کے دوران ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے ۔اُنہیں محکمانہ درجہ بندی ، فرائض او رذمہ داریوں ، فائل کی دیکھ ریکھ ، طرزِ عمل ، صفائی ستھرائی ، آئی ٹی آلات کی ہینڈ لنگ ، انتخابات کے اِنعقاد ، اِنتخابی فہرستوں کی تیاری اور دیکھ ریکھ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اِن ملٹی ٹاسکنگ سٹاف کو ان کی مزید ڈیوٹیوں کے لئے مختلف اَضلاع میں تعینات کیا جارہا ہے ۔یہ ٹریننگ ایڈیشنل سیکرٹری سندیش گپتا ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن اختر حسین ناجی ، اسسٹنٹ سی اِی او روہت کشیپ اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسران نے دی تھی۔