محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ایس این ٹی بی ایف سی مہم کا اِفتتاح کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائفوڈ ساگر دَتاترے نے ڈی سی آفس میں سب نیشنل ٹی بی فری سرٹیفکیشن ( ایس این ٹی بی ایف سی ) مہم کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ بشیر احمد، بلاک میڈیکل اَفسران ، پیرا میڈیکل سٹاف اور آشا اَرکان موجود تھے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ سب نیشنل ٹی بی فری سر ٹیفکیشن کے تحت تپ دق کی علامات والے مریضوں کی شناخت کے لئے ضلع کے تمام 10میڈیکل بلاکوں میں گھر گھر سروے کیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیا کہ سروے رَضاکاروں کے ذریعے جی پی ایس پر مبنی موبائل ایپ کی مدد سے کیا جائے گا۔سروے آج سے شرو ع ہوگا اور 25 دِن تک جاری رہے گا۔مزید بتایا گیا کہ ضلع کپواڑہ نے مرکزی تپ دق ڈویژن سے ٹی بی فری سٹیٹس کے لئے درخواست دی ہے۔