ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹر کا اِفتتاح کیا

ڈی ڈی آر سی جسمانی طور خاص اَفراد کو بحالی کی معیاری خدمات فراہم کرنے میں سنگ کے طورپر کا م کرے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ

بانڈی پورہ//ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ نے ضلع میں جسمانی طور پر خاص اَفراد کو جامع خدمات فراہم کرنے کے لئے اولڈ ہسپتال عمارت بانڈی پورہ میں ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹر( ڈی ڈی آر سی ) قائم کیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے اِس سینٹر کا اِفتتاح کیا اور اسے ضلع اِنتظامیہ اور ہوپ این جی او مشترکہ طور پر چلائیں گے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس سینٹر کا مقصد جسمانی طور خاص اَفراد کو بااِختیار بنانا ہے اور اُنہیں جامع خدمات فراہم کرنے کا اقدام ہے۔اِس موقعہ پر متعلقہ اَفسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹر( ڈی ڈی آر سی )میں ہیئر نگ ایڈز ٹیسٹ لیب ، سپیچ تھراپی روم ، ویژول تھراپی روم ، سائیکا لوجسٹ روم اور فزیو تھراپسٹ روم جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اِس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹر( ڈی ڈی آر سی )جسمانی طور خاص اَفراد کی یونیک ڈِس ایبلٹی آئی ڈی پورٹل کے اِندراج میں بھی مدد کرے گا۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی رِی ہیبلٹیشن سینٹر( ڈی ڈی آر سی )معیاری بحالی خدمات فراہم کرنے میں سنگ میل کے طور پر کام کرے گا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ بیداری پیدا کرنے ، جلد پتہ لگانے اور اِنٹرونشن وغیرہ جیسی خدمات فراہم کرنے کے لئے اِضافی کوششیں کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد سے رِی ہیبلٹیشن سینٹر سے فائدہ اُٹھانے کی بھی اپیل کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈی پی او بانڈی پورہ ، ڈی ایس ڈبلیو اواور ڈی ڈی آر سی سے وابستہ دیگر لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اُنہیں بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت کی۔اُنہوں نے مختلف یونٹوں کا معائینہ بھی کیا جن میں سپیچ تھراپی یونٹ، مصنوعی اور آرتھوٹک سیکشن ، ایکسر سائز سیکشن ، الیکٹروتھراپی روم اور دیگر سیکشن شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب اور پُر کشش ماحول بنائیں تاکہ متعلقہ اَفراد رضاکارانہ طور پر ڈی ڈی آر سی میں خدمات حاصل کرنے کا اِنتخاب کریں۔اِفتتاحی تقریب میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی اَفسرخان ، ڈی پی او محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی وسیم راجا ، ڈی ایس ڈبلیو او عبید الخضر، صدر سپیشل ایبلڈ ایسو سی ایشن ، بزرگ شہری ، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔